سلمان اور جیکولین کی ریس 3 کے پوسٹرز نے دھوم مچا دی

بدھ 21 مارچ 2018 20:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء)بالی وڈ کی نئی فلم ' ریس تھری' تیاریوں کے آغاز سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی۔ حال ہی میں فلم کے پوسٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے مرکزی کردار اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس کے دو نئے پوسٹرز سامنے آئے ہیں جس میں جیکولین فرنانڈس اور اداکار سلمان خان ایکشن میں دکھائی دے ہے ہیں۔سلمان خان نے سماجی رابطہ اکائونٹ پر لکھاکہ اس ہفتے ملواتاہوں ریس تھری' کی فیملی سے ،میرا نام ہے سکندر' اس کیساتھ ہی انہوں نے فلم کا پوسٹر پیش کردیا۔دوسرا پوسٹر جیکولین فرنانڈس نے اپنے اکائونٹ پر پیش کیاہے۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 20:21:28