جب بھی شوبز سے علیحدہ ہوئی تو بھرا میلہ چھوڑ کر جائوں گی صائمہ خان

بدھ 21 مارچ 2018 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) معروف اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ جب بھی شوبز سے علیحدہ ہوئی تو بھرا میلہ چھوڑ کر جائوں گی مگر جب تک میرے پرستار میری پرفارمنس کو پسند کرتے رہیں گے میں فلم اور تھیٹر کے ذریعے ان کی خدمت کرتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسری اداکارائوں کی طرح زبردستی لوگوں کے ذہنوں پر مصلحت نہیں رہنا چاہتی جب میں سمجھوں گی کہ مجھے اب شوبز کی دنیا چھوڑ دینی چاہیے تو میں عروج کے دور میں ہی خود کنارہ کشی اختیار کر لوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل میں کوئی صائمہ خان نظر نہیں آرہی اگر مجھے کسی اداکارہ نے اپنی پرفارمنس سے متاثر کیا تو میں نہ صرف اس کی رہنمائی کروں گی بلکہ اس کا بھرپور ساتھ بھی دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنا دل بڑا نہیں کریں گے اور دوسروں کیلئے راستہ نہیں کھولیں گے تو کسی بھی شعبے میں ترقی ممکن نہیں اور میں مثبت سوچ کی حامی ہوں ۔ شوبز میں میری کسی سے کوئی رقابت نہیں ۔۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:17:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :