پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور فلم نمستے انگلینڈ کی پٹیالا میں عکسبندی جاری

بدھ 21 مارچ 2018 22:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور فلم نمستے انگلینڈ کی پٹیالا میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم نمستے انگلینڈ کی پٹیالا میں عکسبندی کے دوران لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کھیت، لندن کی گلیاں، فلم نمستے انگلینڈ کی عکسبندی پر خوش ہیں۔ تصویر میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اداکار ارجن کپور اور ہدایتکار ویپول امرت لال شاہ کے ساتھ ایک بینچ پر بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:17:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :