ْتینوں خانز میں ایسا کچھ ضرور ہے کہ وہ آج بھی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں، رانی مکھرجی

بدھ 21 مارچ 2018 22:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں ایسا کچھ ضرور ہے جس کی وجہ سے وہ آج بھی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں کیونکہ ایک طویل عرصے تک سٹارڈم برقرار رکھنا عام بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ میں اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ دوبارہ ضرور کام کرنا چاہوں گی کیونکہ میں نے کیریئر کے آغاز میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے جس پر ان کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں تینوں خانز کی دل سے عزت کرتی ہوں،ایک طویل عرصے تک سٹارڈم برقرار رکھنا عام بات نہیں ہے کیونکہ ن میں ایسا کچھ ضرور ہے جس کی وجہ سے وہ آج بھی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں اور اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان اپنے کام کے ساتھ بہت مخلص ہیں اور اس میں تینوں خانز سے سیکھنا چاہیئے۔ اداکارہ رانی مکھرجی فلم ہچکی میں دکھائی دیں گی۔۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:18:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :