ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی فلم من مرضیاں سے پہلی جھلک جاری

بدھ 21 مارچ 2018 22:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی فلم من مرضیاں سے پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمسازوں نے فلم من مرضیاں سے اداکار ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے جس میں اداکار ابھیشیک بچن نے پگڑی پہن رکھی ہے اور ان کے چہرے پر سخت تاثرات دکھائی دے رہے ہیں وکی کوشل پنجابی منڈا اور تاپسی پنو پنجابی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی پیشکش آنند ایل رائے اور ہدایتکار انوراگ کشپ ہیں، فلم رواں سال 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:23:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :