ایشا دیول نے فلم کیک واک کی عکسبندی شروع کر دی

بدھ 21 مارچ 2018 22:23

ایشا دیول نے فلم کیک واک کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے مختصر فلم کیک واک کی ممبئی میں عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشا دیول نے ہدایتکار رام کمل مکھرجی اور ابھرا چکرابورتی کی مختصر فلم کیک واک کی ممبئی میں عکسبندی شروع کر دی جس میں وہ شیف کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میں اداکارہ ایشا دیول معاشرے میں خواتین کے ذاتی اور پیشہ وارانہ سفر پر روشنی ڈالیں گی، بھارتی ٹی وی اداکار ترون ملہوترا اس فلم سے ڈیبیوٹ کریں گے جبکہ اس فلم میں بنگالی اداکارہ انندیتا بوس بھی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ایشا دیول ممبئی کے بعد کلکتہ میں فلم کی عکسبندی شروع کریں گی۔۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:23:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :