فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 23 مارچ کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب یہ فلم 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہدایتکار سودھیر مشرا کا کہنا ہے کہ فلم کے ڈسٹریبیوٹرز اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ‘‘ اور ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے ساتھ باکس آفس پر ٹکرائو نہیں چاہتے جس کے باعث ہم نے فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی اور ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ رومانوی سیاسی تھرلر فلم میں اداکار راہول بھٹ، ادیتی رائو حیدری، ریچا چڈا، انوراگ کشپ، سوربھ شکلا، دلیپ طاہل، انیل گورج اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :