رانی مکھر جی کی فلم ’’ہچکی ‘‘کل ریلیز کی جائے گی

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

رانی مکھر جی کی فلم ’’ہچکی ‘‘کل ریلیز کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہچکی ‘‘کل(23 مارچ) ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ پی ملہوترا کی فلم ’’ہچکی ‘‘ امریکی اصلاحی مقرر ،استاد اور مصنف بریڈ کوہن کی کتاب فرنٹ آف دی کلاس: ہائو ٹوریٹ سنڈروم میڈ می دا ٹیچر آئی نیور ہیڈ‘‘سے ماخوذ ہے اس ناول پر ہالی وڈ نے فلم بھی بنائی ہے، فلم ’’ہچکی ‘‘ میں اداکارہ رانی مکھرجی ایک ایسی ہی ٹیچر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ٹوریٹ سنڈروم میں مبتلا ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :