خدا پر توکل کیا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ‘ نعمان اعجاز

غمگین ہونے سے مصیبت نہیں ٹلتی اس لئے مشکل وقت میں بھی خوش رہتا ہوں

جمعرات 22 مارچ 2018 12:57

خدا پر توکل کیا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ‘ نعمان اعجاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہاکہ خدا پر توکل کیا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ،میرے دور کے جو اداکار ہیں میں ان کے بارے میں اچھی طرح سے جانتا ہوں اور وہ بھی مجھ سے بخوبی واقف ہیں اور سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے جونیئر زکے ساتھ محبت اور شفقت کار ویہ رکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ہم فنکار لوگ عام لوگوں کی نسبت زیادہ جذباتی ہوتے ہیں اور میرے خیال سے بنیادی طور پر فنکار بڑا حساس ہوتا ہے ۔ میں نے چند سا ل قبل ایک کاروبار کیا تھا جس میں میں نے اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی لگا دی اور اس میں مجھے بڑا نقصا ن ہوا مگر میںنے خدا کی ذات پر مکمل توکل کیا اور شکر ہے کہ اب حالات دوبارہ پہلے جیسے ہوگئے ہیں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ غمگین ہونے سے مصیبت نہیں ٹلتی اس لئے مشکل وقت میں بھی خوش رہتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:57:27