اداکار عمر ان بخاری کی ٹی وی پرمصروفیات بڑھ گئیں

جمعرات 22 مارچ 2018 12:57

اداکار عمر ان بخاری کی ٹی وی پرمصروفیات بڑھ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) اداکار عمر ان بخاری کی ٹی وی پرمصروفیات بڑھ گئیں۔ عمرا ن بخاری کے اس وقت تین ڈرامہ سیریل مختلف نجی ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہیں جن میں وہ مرکزی کردار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان ڈرامہ سیریل میں’’ نمک ‘‘،’’ جتن‘‘ او ر’’ ِسیب ‘‘شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ کراچی میں بننے والی نئی ڈرامہ سیریل ’’کٹو‘‘کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں ۔ جس کے ڈائریکٹر شاہد عزیز ہیں ۔یادرہے کہ عمران بخاری اس سے قبل بھی متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اوراسی وجہ سے وہ ڈرامہ ڈائریکٹر کی اولین ترجیح بن چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:57:27