ڈھول پلیئر ارشمہ خان نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی

جمعرات 22 مارچ 2018 12:57

ڈھول پلیئر ارشمہ خان نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) اداکارہ ، ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن تھری کے دو میچوں کے دوران ڈھول بجاکر عالمی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ارشمہ خان نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل سیز ن تھری کے دو میچوں کے دوران اپنے سے زیادہ وزن کا ڈھول گلے میں پہن کر خوبصورت انداز میں ڈھول پلے کر کے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ۔ بین الااقوامی میڈیا نے ارشمہ خان کوبھرپور کوریج دی ہے ۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:57:27