صدا بہار دھنوں کے خالق موسیقار نثار بزمی کومداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء)صدا بہار دھنوں کے خالق اور ایک باہنر موسیقار نثار بزمی کوہم سے بچھڑے 11 برس گزر گئے لیکن ان کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کا سحر آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔خداداد صلاحیت، موسیقی سے محبت اور محنت معروف پاکستانی موسیقار نثار بزمی کا خاصا تھا جنہوں نے یادگار دھنیں ترتیب دے کر موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 40 بھارتی فلموں کی دھنیں بنائیں جس کے بعد ان کی موسیقی ہر فلم کی ضرورت بن گئی۔ اس کے بعد وہ پاکستان چلے آئے اور یہاں آ کر بھی 60 سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔نثار بزمی فن موسیقی کی باریکیوں سے بخوبی آگاہ ہونے کے علاوہ دوسروں کو سمجھانے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔ مہدی حسن ، رونا لیلی اور مالا نے ان کی دھنوں میں وہ رنگ بھرے جواپنی مثال ا?پ ہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 16:00:16