اٴْشنا شاہ سماجی مسائل پر مبنی فلم ’’لشکارا‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء) سماجی مسائل کے موضوع پر مبنی ڈرامہ’’لشکارا‘‘ میںاٴْشنا شاہ جلوہ گر ہونگے۔اٴْشناشاہ ’’ببلی‘‘ کے روپ میں نظر آئینگی جبکہ محسن عباس حیدر اپنی والدہ کے لاڈلے بچے کا کردار اداکررہے ہیں ، ہدایتکار کاشف نثار ہیں ،دیگر فنکاروں میں عمران اشرف، آمنہ الیاس، نورالحسن، صبا حمید اور صبا فیصل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کہانی ببلی کی زندگی پر مبنی ہے جو چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنی خوشی ڈھونڈ تی ہے ، واضح رہے کہ اٴْشنا شاہ’’بشرمومن‘‘ سے لے کر’’الف اللہ اور انسان‘‘ تک ہمیشہ سماجی مسائل اور مشکل کردار بخوبی نبھاتی نظر آتی ہیں۔ اپنی اصل زندگی میں صاف گو طبیعت رکھنے والی اشنا شاہ نے ہمیشہ مداحوں کو مختلف کرداروں سے کوئی نہ کوئی واضح پیغام دیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 16:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :