ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، اداکارہ نیلو خان

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ نیلوخان نے کہا ہے کہ ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، امن کے قیام سے ہی ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نیلو خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اور فوجی موقف قومی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں وہ دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 16:00:16