جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر کو پسند نہ آیا کبھی تصور نہیں کیا تھا جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی، ہدایتکار چندرا

جمعہ 23 مارچ 2018 16:20

جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) بالی ووڈ فلم باغی ٹو میں جیکلولین فرنینڈس کو مادھوری ڈکشت کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔ بالی ووڈ کی فلم باغی ٹو میں 80 کی دھائی میں ریلیز ہوئی ہونے والی فلم تیزاب میں دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کے ری میک کو جیکولین فرنینڈس کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور فلم تیزاب کے ہدایت کار مسٹر این چندرا کا کہنا ہے کہ مجھے مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کی کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم باغی ٹو میں مادھوری کے اس گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

این چندرا کا کہنا ہے کہ میں مشہور زمانہ گیت کے نئے ورژن پر ناخوش ہوں کیوں کہ اس گیت کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا اور میں نے یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی۔

واضح رہے کہ فلم باغی ٹومیں شامل گیت ایک دو تین کو ری میک کی کوریوگرافی باغی 2 کے ڈائریکٹر احمد خان نے خود دی ہے گیت کی پوری وڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کر دی جائے گی جب کہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 16:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :