اللہ ایک ہے ،ْمذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں، اکشے کمار

جمعہ 23 مارچ 2018 19:45

اللہ ایک ہے ،ْمذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں، اکشے کمار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء)بالی ووڈ ادا کار اکشے کمار نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں۔بالی کی آنے والی متنازع فلم ’نانک شاہ فقیر‘ کے ٹریلر جاری کیے جانے کے موقع پر اکشے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اکشے کمار نے گرو نانک شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے یہ فلم 2 بار دیکھی ہے، پہلی بار انہوں نے یہ فلم اپنی والدہ جب کہ دوسری بار تنہائی میں دیکھی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا تمام بھارتی سیاستدانوں کو گرو نانک کے فلسفے کو اپنا کر اپنا ووٹ بینک بڑھاناچاہیے، جس پران کا کہنا تھا کہ ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے، اور اس کا یا مذہب کا نام سیاست میں استعمال کرنا کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔کھلاڑی ہیرو نے کہا کہ گرو نانک کی زندگی پربنی فلم ’نانک شاہ فقیر‘ میں بھی یہی پیغام دیا گیا ہے۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ دنیا کی واحد ایسی فلم انڈسٹری ہے جو سب سے زیادہ سیکولر ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 19:45:29