کچھ لوگوں نے مجھے بدنام کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘ادکارہ نگار چوہدری

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:29

کچھ لوگوں نے مجھے بدنام کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘ادکارہ نگار چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء)نامور ادکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے مجھے بدنام کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ‘میری مقبولیت سے خوفزدہ ہونیوالے سازشیں کر نے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

یہاں گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں مسلسل کا میابیوں سے آگے بڑھ رہی ہوں مگر کچھ لوگوں کو میری یہ مقبولیت ہضم نہیں ہو تی اور وہ میر ے خلاف ہر وقت سازشیں کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں اپنے مخالفین سے کہوں گی کہ وہ میرے خلاف سازشیں کر نے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں کیونکہ میری قسمت میں جو شہرت اور عزت لکھ دی گئی ہے وہ دنیا کی کوئی طاقت مجھ سے چھین نہیں سکتی ۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 13:29:19