پراچی ڈیسائی کے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل

ہفتہ 24 مارچ 2018 14:45

پراچی ڈیسائی کے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 29 سالہ اداکارہ نی2008ء میں فلم ’’راک آن‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہر اداکار کو کسی نہ کسی مقام پر اسے اس کا صلہ دیتی ہے اور وہ شکر گزار ہیں جو مقام انہیں حاصل ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر پراجیکٹ میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے اس کردار کے ساتھ پورا انصاف کرنے اور مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ پراچی ڈیسائی ان دنوں فلم کوشا کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 14:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :