فلم ’’مادرلیس بروکلن‘‘ کے سیٹ پر آتشزدگی پر قابو پانے والا فائر فائٹر ہلاک

ہفتہ 24 مارچ 2018 14:45

فلم ’’مادرلیس بروکلن‘‘ کے سیٹ پر آتشزدگی پر قابو پانے والا فائر فائٹر ہلاک
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’’مادرلیس بروکلن‘‘ کے سیٹ پر آتشزدگی پر قابو پانے کے دوران فائر فائٹر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق فلم ’’مادرلیس بروکلن‘‘ کے پروڈیوسر نے کہا ہے کہ نیویارک میں فلمکی عکسبندی ایک عمارت میں جاری تھی اس دوران آگ بھڑک اٹھی ۔اطلاع دینے کے فوری بعد فائر فائٹر نے آگ پر قابو پانا شروع کیا تاہم فائر فائٹر مشعل آر ڈیوڈسن زخمی ہو گیا اوراسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پروڈیوسر نے فائر فائٹر کے ہلاک ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 14:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :