ریس تھری کے ایکشن سین شوٹ کرانا جیکولین کو مہنگے پڑگئے

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:39

ریس تھری کے ایکشن سین شوٹ کرانا جیکولین کو مہنگے پڑگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء)بولی وڈ کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ یقینا فائٹ، سسپینس اور ایکشن کا بہترین امتزاج ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ اس وقت ابوظہبی میں جاری ہے، جہاں نہ صرف بولی وڈ سلطان سلمان خان بلکہ ’ایک دو، تین‘ پر ڈانس دکھانے والی جیکولین فرنانڈس بھی ایکشن سین شوٹ کروانے میں مصروف تھیں، مگر اب وہ کچھ دن تک آرام کریں گی۔

(جاری ہے)

’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے دوران جیکولین فرنانڈس کو آنکھ میں چوٹ لگی، جس وجہ سے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنانڈس کا مقامی ہسپتال میں ابتدائی علاج کرنے کے بعد انہیں فارغ تو کردیا گیا، تاہم انہیں چند دن تک مسلسل ہپستال آنے کی ہدایت کی گئی۔فلم کے پروڈیوسر رومیو ڈی سوزا نے بھی جیکولین فرنانڈس کی آنکھ میں زخم لگنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں معمولی چوٹ لگی۔ریمیو ڈی سوزا کے مطابق جیکولین فرنانڈس فلم میں اسکاش کھیلنے کے سین شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوئیں۔اطلاعات ہیں کہ جیکولین فرنانڈس کچھ دن آرام کرنے کے بعد ہی فلم کی ٹیم کو جوائن کریں گی۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 19:39:29