حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دیدی

حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں ،ْ میڈیا رپورٹ

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:16

حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں ،ْ حال ہی میں انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انکو طنز کا نشانہ بنانے سے ہرممکن طور پر گریز کریں ۔

حال ہی میں حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئیٹر پر لائیو سیشن کیا تھا جس میں ٹرول کا نشانہ بنانے پر انہوں نے کڑا جواب دیا تھا تاہم اب حنا خان اس ٹرولنگ سے پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں کو ٹرولنگ سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :