پائوں جمانے کیلئے سخت محنت کی ،کترینہ کیف

بدھ 28 مارچ 2018 22:28

پائوں جمانے کیلئے سخت محنت کی ،کترینہ کیف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آج کل میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔34 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھائو، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دبائو کا شکار بھی رہیں۔

انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔انڈسٹری میں پائوں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ اپنے 15 سالہ فلمی کریئر پر کتاب لکھیں۔کترینہ نے کہا کہ ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا۔
وقت اشاعت : 28/03/2018 - 22:28:05