ماہرہ خان کی نئی فلم ’پرے ہٹ لًو‘ کیلئے اداکارہ زارا نور عباس کا بھی انتخاب کرلیا گیا

جمعرات 29 مارچ 2018 13:17

ماہرہ خان کی نئی فلم ’پرے ہٹ لًو‘ کیلئے اداکارہ زارا نور عباس کا بھی انتخاب کرلیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’پرے ہٹ لًو‘ کیلئے اداکارہ زارا نور عباس کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے ،ْفلم ’پرے ہٹ لًو‘ ماہرہ خان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ہوگی جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز عاصم رضا نے زارا کو فلم میں معاون کردار کی آفر کی اور انہوں نے فوراً ہی حامی بھرلی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ عاصم رضا کے ساتھ کام کریں۔

پرے ہٹ لًو‘ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی جس میں وہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ کام کریں گی۔خیال رہے کہ زارا نور عباس، بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی صاحبزادی ہیں، جن کی گزشتہ برس اداکار اسد صدیقی سے شادی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 13:17:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :