اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی‘مہک نور

ہفتہ 31 مارچ 2018 13:09

اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی‘مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2018ء) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں مہک نور نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتاہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے کام میں مخلص ہونا پہلی ترجیح ہے۔ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرکے اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 31/03/2018 - 13:09:49