18 سال بعد دبنگ خان کی اپنی قسمت کا فیصلہ 5اپریل کو سنایا جائیگا

ہفتہ 31 مارچ 2018 13:13

18 سال بعد دبنگ خان کی اپنی قسمت کا فیصلہ 5اپریل کو سنایا جائیگا
جودھپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2018ء)کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے کیس میں 18 سال بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا کہ وہ جیل جائیں گے یا باعزت بری ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کے خلاف بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجودھپورکی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سلمان خان تو عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل ہستیمل سرسوت موجود تھے۔ سماعت کے دوران دونوں طرف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 31/03/2018 - 13:13:30

Rlated Stars :