فلمسٹار میرا کی جانب سے دائر تکزیب نکاح کیس دلچسپ مرحلے میں داخل

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:47

فلمسٹار میرا کی جانب سے دائر تکزیب نکاح کیس دلچسپ مرحلے میں داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) فیملی کورٹ نے فلمسٹار میرا کی جانب سے دائر تکزیب نکاح کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو نکاح خواں کے بیان پر بحث کیلئے طلب کر لیا۔فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کے وکلاء کی مصروفیات کی وجہ سے کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمان کا کہنا ہے اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے۔ دوسری جانب میرا نکاح کو نہیں مانتی اور کہتی ہے عتیق الرحمان جھوٹا ہے۔ ادھر نکاح خواں حامد علی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروا تے ہوئے بتایا تھا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح اس نے گواہان کی موجودگی میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا۔ نکاح نامہ مکہ کالونی کی یونین کونسل میں رجسٹر ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2018 - 20:47:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :