عائشہ خان نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:50

عائشہ خان نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) پاکستان کی ٹیلنٹڈ اداکارہ اور ماڈل عائشہ خان نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑنے کے اعلان کیساتھ اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا،تاہم تب انہوں نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

(جاری ہے)

بد ھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری چھوڑے کی وجہ بتاتے ہوئے معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد شادی کرنیوالی ہیں،ان کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی،جبکہ وہ اپنے منگیتر کو کئی سالوں سے جانتی ہیں،انہوں نے مداحوں سے انہیں اور ان کے گھرانے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی،عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا اور ساتھ ہی سب سے درخواست کی تھی کہ انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا جائے،انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر اپنی خوشی سے شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بہترین طریقے سے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،میں اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کیلئے انہتائی پر امید ہوںاور بہت زیادہ اطمینان بخش ہوں

وقت اشاعت : 04/04/2018 - 16:50:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :