سلمان خان کو سزا سے ظاہر ہوتا ہے بھارت میں اقلیتوں کا خون سستا ہے ‘ خواجہ آصف

اگر بالی ووڈ اداکار کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ انہیں کم سے کم سزا ملتی‘ وزیر خارجہ

جمعرات 5 اپریل 2018 19:52

سلمان خان کو سزا سے ظاہر ہوتا ہے بھارت میں اقلیتوں کا خون سستا ہے ‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کیس میں ملنے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا خون ارزاں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا سلمان خان کی سزا کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کو 20 سال بعد ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں 5 سال کی سزا دیکر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔

سلمان خان کو سزا اس لیے دی گئی کیونکہ ان کا تعلق بھارت کی اقلیت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو دی جانے والی سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کا خون ارزاں ہے۔ اگر سلمان خان کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ انہیں کم سے کم سزا ملتی۔
وقت اشاعت : 05/04/2018 - 19:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :