بھارت میں انصاف کے نام پر کھلم کھلا مذاق

سلمان خان کو اسی جیل میں ڈال دیا گیا جہاں ان کا جانی دشمن بھی قید ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 اپریل 2018 20:13

بھارت میں انصاف کے نام پر کھلم کھلا مذاق
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2018ء) بھارت میں انصاف کے نام پر کھلم کھلا مذاق کرتے ہوئے سلمان خان کو اسی جیل میں ڈال دیا گیا جہاں ان کا جانی دشمن بھی قید ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ نایاب ہرن کے شکار کیس میں سزا پانے والے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جس جیل میں رکھا گیا ہے۔ اس جیل میں پہلے ہی خطرناک قیدی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد جودھ پور کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے۔

اب انکشاف ہوا ہے کہ اسی جیل میں سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص بھی قید ہے۔ سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا لارینس بشنوئی نامی شخص بدنام زمانہ گینگسٹر ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس گینگسٹر کیساتھ ہی جیل میں رکھنے کے باعث سلمان خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2018 - 20:13:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :