شاہ رخ خان فلم’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے

اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 14 اپریل 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کی تشہیر سے قبل ستمبر میں پہلے فلم’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے اور فلم کے کچھ حصے عکسبند کرائیں گے جبکہ اس حوالے سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/04/2018 - 11:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :