لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام دوروزہ ’’الحمراسنگیت‘‘ میلے کا انعقاد

ہفتہ 14 اپریل 2018 13:14

لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام دوروزہ ’’الحمراسنگیت‘‘ میلے کا انعقاد
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام دوروزہ ’’الحمراسنگیت‘‘ میلے کا انعقاد 16تا 17اپریل 2018ء کو ہرشام 7 بجے الحمراء ہال نمبر 2میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الحمراء سنگیت میلے کے پہلے روز ملک کے نامور کلاسیکل اور نامور غزل گائیک جن میں استاد حامد علی خان،ترنم ناز،ریاض ندیم،امن علی،شجاعت بوبی،صائمہ اختر،محمد ارشد،شفق علی اور شفاعت اعوان اپنے اپنے فن کا جادو جگائیں گے جب کہ سنگیت میلے کے دوسرے روز استادغلام عباس، ندا فیض،فرحانہ ارشد،فرواہ،عبدالرائوف،شبنم طاہر،عنایت عابد،عمران شوکت،آصف جاوید اور ریاض قادری سننے والوں کو محظوظ کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/04/2018 - 13:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :