عائشہ خان کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل،مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:49

عائشہ خان کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل،مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) سابق اداکارہ عائشہ خان،میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں،انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔عائشہ خان کی رخصتی ہفتہ کی شب ہوئی ،جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی،جبکہ ولیمے کی تقریب کل 15 اپریل کو ہوگی۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 16:49:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :