شاہ رخ خان فلم سلیوٹ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے

اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:26

شاہ رخ خان فلم سلیوٹ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پہلے بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلمسلیوٹ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم زیرو کی تشہیر سے قبل ستمبر میں پہلے فلمسلیوٹ کی عکسبندی شروع کریں گے اور فلم کے کچھ حصے عکسبند کرائیں گے جبکہ اس حوالے سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم زیرو کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 14/04/2018 - 20:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :