الحمر ا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ سنگیت میلہ (آج )سے شروع ہوگا

انتظامیہ نے سنگیت میلہ کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء)الحمر ا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ سنگیت میلہ آج ( پیر) سے شروع ہوگا۔ پہلے روز گلوکار حامد علی خان ، ترنم ناز، شجاعت بوبی، صائمہ اختر، شفق علی، محمد ارشد، شفقت اعوان، ریاض ندیم جبکہ دوسرے روز غلام علی، ندا فیض، فرحانہ ارشد، عبد الرئوف، عمران شوکت، آصف جاوید، ریاض قادری، شبنم طاہر اور گلوکارہ فروا سمیت دیگر پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے سنگیت میلہ کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہی

وقت اشاعت : 15/04/2018 - 19:30:19