اجے دیوگن کی بیٹی نیساکے فلمی دنیا کے آغاز بارے خبروں کی تردید

پیر 16 اپریل 2018 12:23

اجے دیوگن کی بیٹی نیساکے فلمی دنیا کے آغاز بارے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی بیٹی نیسا کے فلمی دنیامیںآنے بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن کی بیٹی نیسا بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ بھی باقی اداکاروں کے بچوں کی طرح فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جس پر اجے کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ابھی سنگا پور میں پڑھ رہی ہے اور وہ ابھی اپنی سکول لائف سء لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اجے کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اپنی خواہشات کے بارے میںان سے باتیں کرتی رہتی ہے اس نے فلموںکے بارے میں مجھ سے کبھی بات نہیں کی اور فلم نگری کو بطور کیرئیر اپنانے کا اس کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 12:23:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :