سلمان خان ظہیر اقبال کو معاون پروڈکشن فلم میں متعارف کروائیں گے

پیر 16 اپریل 2018 12:23

سلمان خان ظہیر اقبال کو معاون پروڈکشن فلم میں متعارف کروائیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اقبال رتانسی کے بیٹے ظہیر اقبال کو معاون پروڈکشن فلم میں متعارف کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور اقبال رتانسی اچھے دوست ہیں اور سلمان خان نے اقبال رتانسی سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کو فلم دنیا میں لے کر آئیں گے، جس کے لئے ظہیر اقبال خود کو فلمی دنیا میں لانے کے لئے تیار کر رہے ہیں اور اب سلمان خان فلم ’’مبارکاں‘‘ کے پروڈیوسر کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گے جس میں ظہیر اقبال کو کاسٹ کیا جائے گا۔ فلم کے نام اور کہانی بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 12:23:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :