فلم ’’سلطان‘‘ میں سلمان خان کی ٹریننگ سیشن کی پرانی وڈیو ٹویٹر پر جاری

پیر 16 اپریل 2018 12:23

فلم ’’سلطان‘‘ میں سلمان خان کی ٹریننگ سیشن کی پرانی وڈیو ٹویٹر پر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم سازعلی عباس ظفر نے فلم ’’سلطان‘‘ میں سلمان خان کی ٹریننگ سیشن کی پرانی وڈیو ٹویٹر پر شئیرکر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی عباس ظفر نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کے ٹریننگ سیشن کی وڈیو جاری کر دی جس میں سلمان خان نے نیلی شرٹ اور گرے پنٹ پہن رکھی ہے اور وہ بیک فلپ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ سلمان خان ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اس کے بعد وہ2014ء میں بننے والی سائوتھ کورئین فلم ’’اوڈی ٹو مائے فادر ‘‘ کے ہندی ریمیک’’بھارت‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 12:23:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :