- Home
- شوبز
- روتے ہوئے چہروں کو اپنے برجستہ جملوں سے ہنسا دینے والے کامیڈین ببو برال کی 7ویں برسی منائی گئی
روتے ہوئے چہروں کو اپنے برجستہ جملوں سے ہنسا دینے والے کامیڈین ببو برال کی 7ویں برسی منائی گئی
پیر 16 اپریل 2018 13:12
(جاری ہے)
ببوبرال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔اس قدر گہری دلچسپی کہ وہ پاکستانی گلوکاروں مہدی حسن، نورجہاں، نصرت فتح علی، طفیل نیازی، عالم لوہار، عنایت حسین بھٹی سمیت درجن گلوکاروں کی نقل کرتے ہوئے ان کے انداز میں آسانی سے گا بھی لیا کرتے تھے۔
اسی طرح بولی وڈ اور ہالی وڈ گلوکاروں کے انداز میں گانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔پھر طبلہ، ڈھولک اور ہارمونیم بجانے کی بھی انہوں نے باقاعدہ تربیت لی تھی اور بطور گلوکار اپنا ایک البم بھی ریکارڈ کرایا۔ببو برال کی زندگی کی آخری فلم ’’چناں سچی مچی ‘‘تھی جبکہ ہندوستان جا کر بھی انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ببوبرال اور مستانہ کی جوڑی نے مل کر کئی لازوال اسٹیج ڈرامے کئے اور ایک مشترکہ فلم بھی کی۔اتفاق سے دونوں سنہ 2011ء میں ایک ہی مہینے میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ایوب اختر المعروف ببو برال کو زندگی کے آخری ایام میں جگر کے کنیسر، گردوں اور شوگر کے امراض کا سامنا تھا۔جس کے باعث وہ 52 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد 16اپریل 2011ء کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔Famous Showbiz Stars
Emmanuelle Chriqui
Vanessa Hudgens
Meg Ryan
Hugh Jackman
Javeria Saud
Annie Khalid
Saad Haroon
Waheed Murad
Reema Khan
Bilal Ashraf
Sana Nawaz
Sonya Hussain
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا