مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی

مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی

مسلسل ملاقات کرنیوالوں کے رش کے باعث ہوٹل سے چیک آئوٹ کر دیا گیا

پیر اپریل 1:12 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ہجڑا اداکار مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی ،مسلسل ملاقات کرنیوالوں کے رش کے باعث مہک ملک کو ہوٹل سے چیک آئوٹ کر دیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرامہ ڈائریکٹر وحید ڈوگر نے مہک ملک کو اپنے بابر تھیٹر میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا تھا اور مہک ملک کا قیام مقامی ہوٹل

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

میں تھا ۔گزشتہ روز مہک ملک کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان سے ملاقات کرنے ہوٹل پہنچ گئی اور وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث اردگرد ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کے ساتھ ہوٹل مینجمنٹ کا سسٹم بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے تنگ آکر ہوٹل انتظامیہ نے وحید ڈوگر سے رابطہ کر کے مہک ملک کو ہوٹل سے چیک آئوٹ کر دیا۔