گلوکارہ فرحانہ ارشد کل الحمراء میں ہونیوالے سنگیت میلے میں لائیو پرفارمنس کا ..

گلوکارہ فرحانہ ارشد کل الحمراء میں ہونیوالے سنگیت میلے میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی

پیر اپریل 1:12 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد کل ( منگل )الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ سنگیت میلے میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فرحانہ ارشد پہلی مرتبہ الحمراء میں ہونیوالے کسی شو میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔

(خبر جاری ہے)

اس حوالے سے فرحانہ ارشد کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کی بات ہے کہ مجھے ادب اور ثقافت کی عظیم درسگاہ الحمراء میں پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے اور میرے خیال سے کسی بھی فنکار کیلئے الحمراء میں پرفارم کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔