اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات ،

اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات ،

اسٹیج ڈرامہ ’’ نوکر صاحب ‘‘ میں اقراء علی کاسٹ

پیر اپریل 1:12 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات کے باعث تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ نوکر صاحب ‘‘ میں انکی جگہ اداکارہ اقراء علی کو شامل کر لیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور پشتو فلموں کے معروف ہدایتکار ارشد خان کی دو فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے شمالی علاقہ جات روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ عید الفطر کے لئے بنائی جانیوالی دو پشتو فلموں

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

میں اداکار شاہد خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ادا کریں گی ۔ اداکارہ مہک نور کی فلموں میں مصروفیات کے باعث تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے میں نئی اداکارہ اقراء علی کو کاسٹ میں شامل کر لیا ہے ۔