اجے دیوگن اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے فلم’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر‘‘ کی عکسبندی جلد شروع کریں گے

منگل 17 اپریل 2018 11:40

اجے دیوگن اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے فلم’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر‘‘ کی عکسبندی جلد شروع کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے فلم’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن نے گزشتہ سال جولائی میں فلم ’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر‘‘ پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر چند وجوہات کے باعث فلم پر کام نہ ہو سکا اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اجے دیوگن اس فلم کو اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے تھری ڈی ورژن میں بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور فلم کی عکسبندی آئندہ چند ماہ میں شروع کی جائے گی جبکہ توقع ہے کہ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:40:09