فلم ’’اومترا‘‘ میں راج کمار رائو میری پہلی ترجیح نہیں تھے، ہنسل مہتا

منگل 17 اپریل 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ہنسل مہتا نے کہا ہے کہ فلم ’’اومترا‘‘ میں راج کمار رائو ان کی پہلی ترجیح نہیں تھے بلکہ وہ ہالی وڈ اداکار رضاحمد کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنسل مہتا نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’اومترا‘‘ کے مرکزی کردار کے لئے ہالی وڈ اداکار رز احمد کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن پھر چند وجوہات کے باعث یہ مکمن نہیں ہو سکا اور پھر فلم کے لئے راج کمار رائو کو کاسٹ کیا گیا۔

راج کمار رائو کا بھی کہنا ہے کہ ہنسل مہتا کے ذہن میں یہ موضوع 2005ء سے تھا اور پہلے وہ رز کا لیان چاہتے تھے اور پھر انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے ان کی پیش کش قبول کر لی۔ فلم 20اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :