فلم ’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 17 اپریل 2018 11:40

فلم ’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ ہدایتکارہ میگھناگلزار نے فلم’’راضی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا ہے، پوسٹر میں عالیہ بھٹ ، وکی کوشل، راجیت کپور، شیشیر شرما، جے دیپ اہلواتاپنے کرداروں والے حلیوں میں دکھائی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم میں عالیہ ایک کشمیری لڑکی کا جبکہ وکی کوشل پاکستانی آرمی آفیسرکا کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں شادی کرتے ہیںلیکن عالیہ پاکستان میںبطور بھارتی جاسوس کام کرتی ہیں۔فلم کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول’’کالنگ سہمٹ‘‘ سے ماخوذ ہے ، فلم11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :