اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مجسمہ معروف مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا

نیویارک میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بولی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے

منگل 17 اپریل 2018 11:58

اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مجسمہ معروف مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مجسمہ معروف مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا۔اس سے قبل اداکارہ کا مومی مجسمہ لندن اور دہلی کے میوزیم میں سجایا گیا، جبکہ اس بار یہ کترینہ کا مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔نئے مجسمے میں اداکارہ کو ڈانسنگ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ لہنگا چولی کے لباس کے اس اس مجسمے کو سجایا گیا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بولی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔البتہ جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ یہ کہ یہ مومی مجسمہ کترینہ کیف سے اتنی مشابہت نہیں رکھتا جتنی اس سے قبل لندن میں رکھا گیا مجسمہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:58:51

Rlated Stars :