انسان اور بھیڑیئے کی دوستی پر مبنی فلم’’ ایلفا‘‘ستمبر میں ریلیز ہو گی

منگل 17 اپریل 2018 11:58

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) قدیم یورپ کے انسان اور بھیڑیئے کی دوستی کی داستان پر مبنی ایکشن تھرلر ہالی وڈ فلم ایلفا رواں برس ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔کہانی ہے 20 ہزار سال پرانی جب یورپ میں برفانی عہد خوفناک روپ دھار لیتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں ایک نوجوان قبیلے کے ساتھ نکلتا ہے نئے محفوظ مقام کی تلاش میں لیکن سامنے کئی مشکلات آتی ہیں جس سے زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے۔موت کو مات دیتے ہوئے وہ واپس گھر جانے کی ٹھانتا ہے۔ مگر خوفناک بھیڑیے اس کے جانی دشمن ہوجاتے ہیں۔ نوجوان زخمی بھیڑیے کے ساتھ رحمدلی دکھاتا ہے اور پھر یہی درندہ دشمن دوست بن کر اس کا ساتھ دیتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:58:51