میری کوم کا 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر فخر ہے، اومنگ کمار

میری کوم کا 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر فخر ہے، اومنگ کمار

منگل اپریل 12:27 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈہدایتکار اومنگ کمار نے بھارتی باکسر ایم سی میری کوم کو شیرنی کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 21ویں کامن ویلتھ گیمز میں 48کلو گیٹاگری میںسونے کا تمغہ جیتنے پر ہمیں ان پر فخر ہے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومنگ کمار نے میری کوم کی زندگی پر فلم بھی بنائی جس میں پریانکا چوپڑا نے اہم کردارادا

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کیا، کوم کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے میری کوم کو جانتے ہیں اور ان کے زندگی کے نشیب و فراز سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوم شیرنی ہے اور میں جانتا تھا کہ وہ یہ سب کر سکتی ہے۔