ہالی وڈ ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ’’ریمپیج ‘‘ نے ریلیز کے 3 روز میں4 ارب روپے کما لئے

منگل 17 اپریل 2018 13:39

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’ریمپیج ‘‘ نے ریلیز کے 3 روز میں امریکی سینما گھروں میں35.7 ملین ڈالر اور دنیا بھر میں 151 ملین ڈالر کما لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار بریٹ پیٹن کی سنسنی خیز اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ریمپیج ‘‘13اپریل کو ریلیز کی گئی جس نے 3 روز میں امریکی سینما گھروں میں35.7 ملین ڈالر اور دنیا بھر میں 151 ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر تاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے، یہ فلم 80کی دہائی کی ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے، جس کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے بارے میں ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلائوں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے، پھر ایک جینیاتی تجربے کی وجہ سے یہ دیوہیکل بلائیں بے قابو ہو کر شہر کا رخ کر لیتی ہیں اور اس دوران ایک بہادر شخص اپنی جان خطرے میں ڈال کرشہریوں کے تحفظ کا بیڑا اٹھاتا ہے۔

فلم میں اداکار ڈیوین جانسن، ناومی حارث، ملن اکیرمن، جیفری ڈین مورگن اور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 13:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :