ودیوت جموال کی فلم ’’جنگلی‘‘سے ہاتھی ’’بھولا ‘‘ کے ساتھ تصویر جاری

منگل 17 اپریل 2018 13:39

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال نے فلم ’’جنگلی‘‘ میں ہاتھی ’’بھولا ‘‘ کے ساتھ تصویر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ودیوت جموال نے ہاتھیوں کے تحفظ کے دن کے موقع پر امریکی ہداہتکار چک رسل کی ایکشن، ایڈونچر اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’جنگلی‘‘ کے ایک منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات آپ زمین پر لیٹ کر اپنے دوست کے ساتھ باتیں کرتے ہیں اور میں اور بھولا بہترین دوست ہیں۔ تصویر میں اداکار ودیوت جموال اپنے ہاتھی دوست بھولا کے ساتھ زمین پر لیٹے ہیں اور باتیں کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 13:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :