فلم ’’فنا‘‘ کا حصہ بننا بڑی غلطی تھی،پس پردہ چلی گئی، ثانیہ ایرانی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:21

فلم ’’فنا‘‘ کا حصہ بننا بڑی غلطی تھی،پس پردہ چلی گئی، ثانیہ ایرانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ ثانیہ ایرانی نے کہا ہے کہ فلم ’’فنا‘‘ کا حصہ بننا بڑی غلطی تھی کیونکہ میرا کردار نمایاں ہونے کی بجائے پسپردہ چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ ثانیہ ایرانی نے فلم ’’فنا ‘‘ کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے فلم ’’فنا ‘‘ کی پیشکش کی گئی جو مجھے اچھی لگی تھی، فلم میں اداکار عامر خان اور کاجول کے ساتھ عکسبندی کے دوران بہت مزا آیا تھا اور دونوں اپنے فن اداکاری میں عمدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’فنا‘‘ کا حصہ بننا میری غلطی تھی کیونکہ اس میں میرا کردار غیر نمایاں ثابت ہوا میں نوٹس میں آنے کے بجائے پس پردہ چلی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کے بعد مجھے دو سے تین فلموں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ پیشکش معیاری اور منفرد نہیں تھی۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 12:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :